ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو کے بیلتنگڈی میں خاتون ٹیچر کو ٹیلی گرام پر دھمکا کر رقم وصول کرنے والا ملزم گرفتار

منگلورو کے بیلتنگڈی میں خاتون ٹیچر کو ٹیلی گرام پر دھمکا کر رقم وصول کرنے والا ملزم گرفتار

Sat, 05 Aug 2023 13:43:55    S.O. News Service

منگلورو  ،5 / اگست (ایس او نیوز) وینور پولیس نے ایک ایسے ملزم کو گرفتار کیا جو ٹیلی گرام پر ایک خاتون کو دھمکی دے کر رقم وصول کرنے کی کوشش کر رہا تھا ۔ 
    
پولیس کا کہنا ہے کہ اترینجا کے رہنے والے اشوتھ ہیبار (22 سال) ٹیلی گرام پر نقلی آئی ڈی کے ذریعہ جیوتی نامی ایک خاتون ٹیچر کو دھمکی دی تھی کہ اگر اس نے تین لاکھ روپے نہیں دئے تو اس کے شوہر کو قتل کر دیا جائے گا ۔ جیوتی نے اس سلسلے میں پولیس کے پاس شکایت درج کروائی اور پولیس نے ملزم کو گرفتار کرنے کے لئے جال بچھایا ۔ 
    
منصوبے کے مطابق جیوتی نے اشوتھ کمار کو ایک لاکھ روپے دینے پر رضا مندی ظاہر کی تو اس نے رقم ایک مخصوص جگہ پر رکھنے کی ہدایت دی ۔  تھوڑی دیر بعد اس نے وہ مقام بدل دیا اور یکے بعد دیگرے چار مختلف مقامات کی نشاندہی کرنے کے بعد ساونارو کراس شیرلالو میں ایک مقررہ مقام پر رقم کی بیگ چھوڑنے کے لئے کہا ۔ جب پولیس نے اس علاقے میں جال بچھایا اور رقم مقررہ جگہ رکھ دی گئی تو ملزم نے بائک پر وہاں پہنچ  کر رقم اڑا لی اورجب تک پولیس اسے  گرفت میں لیتی وہ موقع پر سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ اس کے بعد پولیس نے اس کا موبائل فون ٹریک کرتے ہوئے آدھی رات کو گنڈیری میں اس کے بڑے بھائی کے گھر پر چھاپہ مارا اور اشوتھ کو گرفتار کر لیا گیا ۔ 


Share: